شینزو 14 کے خلابازوں کا عملہ وین تھین تجرباتی ماڈیول میں داخل

2022/07/25 10:46:38
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، شینزو 14 کے خلابازوں کے عملے نے 25 جولائی 2022 کو 10:03 پر کامیابی کے ساتھ وین تھین تجرباتی ماڈیول کا دروازہ کھولا، اور وین تھین تجرباتی ماڈیول میں داخل ہوئے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب چینی خلاباز مدار میں سائنسی تجرباتی ماڈیول میں داخل ہوئے ہیں۔
بعد میں منصوبے کے مطابق، مشترکہ پوز فیوژن کنٹرول، چھوٹے روبوٹک بازو کارینگنا اور بڑے و چھوٹے بازووں کے مشترکہ ٹیسٹ سمیت دیگر کام مدار میں کئے جائیں گا۔ خلا باز ایئر لاک ماڈیول اور چھوٹے روبوٹک بازو کا استعمال کرتے ہوئے باہر نکلیں گے۔