2035 تک چین کے روڈ نیٹ ورک کی کل لمبائی تقریباً 461,000 کلومیٹر ہو گی،وزارت ٹرانسپورٹ

2022/07/25 10:44:38
شیئر:

پچیس تاریخ کو چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے نیشنل ہائی وے نیٹ ورک پلاننگ کی تیاری کے سلسلے میں ایک خصوصی پریس کانفرنس کی۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان شو چھی نے کہا کہ چینی حکومت  نے ستمبر 2019 میں "ایک مضبوط ٹرانسپورٹیشن ملک کی تعمیر کا خاکہ" جاری کیا، اور فروری 2021 میں "قومی جامع ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک پلاننگ کا خاکہ" جاری کیا۔ دونوں "آؤٹ لائنز" سے  ایک مضبوط نقل و حمل کے نظام کے ساتھ چین کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے  رہنما  اصول مرتب کئے گئے ہیں۔
مزکورہ "پلان" میں واضح طور پر 2035 تک قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کا لے آؤٹ پلان مرتب کیا گیا ہے، جس کی کل لمبائی تقریباً 461,000 کلومیٹر ہوگی ۔"پلان" کا اجراء اور عمل درآمد دور رس اثرات مرتب کرے گا۔اس سے  چین  کی ہائی وے نقل و حمل کی ترقی، اور ہائی ٹیک ترقی کی جدید کاری کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا جائے گا، معیاری قومی جامع سہ جہتی نقل و حمل کا نیٹ ورک، ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر کے لیے مضبوط تعاون، ہموار اندرونی اور بیرونی دوہری گردش کے قیام میں مدد ملےگی۔