دوسری "چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو"کا آغاز

2022/07/25 16:05:44
شیئر:

پچیس جولائی کو چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر ہائی کھو میں دوسری "چائنا  انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو"کا آغاز ہوا۔
یہ ایکسپو  چینی وزارت تجارت اور صوبہ ہائی نان کی مقامی حکومت نے مشترکہ طور پر منعقد کی ہے جو کہ 25 سے 30 جولائی تک جاری رہے گی۔  ایکسپو کا کل رقبہ 100,000 مربع میٹر ہے اور61 ممالک اور خطوں سے  2,800 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی برانڈز اس میں شرکت کر رہے ہیں۔