بحیرہ جنوبی چین میں فریقوں کےطرزِعمل سے متعلق اعلامیے پر دستخط کی بیسویں سالگرہ ، سیمینار میں چینی وزیرِ خارجہ کی شرکت

2022/07/25 17:03:19
شیئر:

پچیس جولائی کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بحیرہ جنوبی چین میں فریقوں کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے پر دستخط کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ  سیمینار میں شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں فریقوں کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے پر چین اور آسیان ممالک کی جانب سے دستخط کردہ پہلی دستاویز ہے۔ اس سے کئی اہم پیغامات ملتے ہیں مثلاً اس خطے میں امن و امان علاقائی ترقی کی اہم  شرط ہے،علاقائی ممالک اس مسئلے سے نمٹنے کے اصل حقدار ہیں اور تیسرا یہ ہے کہ مشرقی ایشیائی ماڈل اتفاق رائے کے تحفظ کا موثر ذریعہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحیرہ جنوبی چین کو امن ،دوستی اور تعاون کا بحیرہ بنایا جانا چاہیئے۔