بلوچستان میں مون سون بارشوں سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے

2022/07/25 09:03:16
شیئر:

بلوچستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے 24 تاریخ کو اطلاع دی ہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران بلوچستان میں بارشوں سے متعلقہ حادثات میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مون سون کی بارشوں کے دوران بلوچستان میں مجموعی طور پر 6063 مکانات تباہ ہوئے، طوفانی بارش میں 712 جانور ہلاک ہوئے، بارش سے چار بڑی شاہرات کو نقصان پہنچا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان  بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان فراہم کررہی ہے۔