شی جن پھنگ کی جانب سے بھارت کی نو منتخب صدر دروپدی مرمو کے نام تہنیتی پیغام

2022/07/25 16:36:47
شیئر:

پچیس جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے دروپدی مرمو کو بھارت کی نئی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کے اہم ہمسائےہیں۔ مثبت اور مستحکم چین- بھارت تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں اور یہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کے لیے بھی موزوں ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ چین-بھارت تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، اختلافات سےمناسب انداز میں  نپٹنے اور چین- بھارت تعلقات کو صحیح راہ پر آگے بڑھانے کے لیے صدر دروپدی مرمو کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کے خواہاں ہیں ۔