چین-افریقہ امن و سلامتی فورم کے لیے چینی صدر کا تہنیتی خط

2022/07/25 19:14:10
شیئر:

پچیس  جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے دوسرے چین-افریقہ امن و سلامتی فورم کے نام تہنیتی مراسلہ ارسال کیا ۔ 
اپنے خط میں شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور افریقہ اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ پائیدار امن اور عالمی سلامتی کا حصول چینی اور افریقی عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔ چین، افریقہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ہمیشہ انصاف اور مفادات کی درست سوچ نیز  خلوص، ہم آہنگی اور دوستی کے تصور پر کاربند رہا ہے۔چین افریقہ کے ساتھ عالمی سلامتی انیشیٹیو کے نفاذ کو فروغ دینے اور نئے دور میں چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا خواہاں ہے۔ 
دوسرا چین- افریقہ امن و سلامتی فورم ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیاہے۔