پہلے "بیجنگ کلچرل فورم " کا آغاز

2022/07/25 15:53:31
شیئر:

پچیس جولائی کو پہلے" بیجنگ کلچر ل فورم" کا آغاز ہوا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور شعبہِ تشہیر کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں ثقافتی ترقی پر زور دیتے ہوئے، بیجنگ کلچرل فورم کو ثقافتی اختراعات کا بہترین پلیٹ فارم بنانے کی امید کا اظہار کیا ۔
ہوانگ کھون مینگ نے مختلف تہذیبوں کے درمیان ڈائیلاگ کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔