چین اور انڈونیشیا کے صدور کی ملاقات سے متعلق مشترکہ پریس ریلیز

2022/07/26 20:01:26
شیئر:

چھبیس جولائی کو چین اور انڈونیشیا کے صدور کی ملاقات سے متعلق جاری کردہ مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق، چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودونے 25 سے 26 جولائی تک چین کا دورہ کیا ۔

دورے کے دوران دونوں صدور نے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی ۔دونوں فریقوں نے چین اور انڈونیشیا کے تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کئی اہم اتفاق رائے کا حصول ہوا۔ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی۔

 دونوں سربراہان مملکت نےکووڈ-۱۹کے خلاف جنگ میں تعاون اور معاشی بحالی میں حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا۔دونوں صدور کی مشترکہ رائے ہے کہ2013 میں اپنے قیام کے بعد سے چین اور انڈونیشیا کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری  بھرپور ترقی کر رہی ہے۔دونوں ممالک ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کی سمت میں  آگے بڑھنے اور باہمی تعلقات کو ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی مثال،مشترکہ ترقی کا نمونہ اور جنوب جنوب تعاون کا راہنما بنانے پر بھی متفق ہیں۔   

فریقین  کا کہنا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مربوط کریں گے، علاقائی اور کثیرالجہت سٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط کریں گے، دونوں ممالک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنائیں گے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی عدل و انصاف کے تحفظ کے لیے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

 دورے کے دوران، فریقین نے "بیلٹ اینڈ روڈ" اور "گلوبل میری ٹائم ایکسس" کے تعاون پر مفاہمت کی یادداشت میں  توسیع اور ویکسین اور جینز کی مشترکہ تحقیق ، گرین ڈیولپمنٹ،سمندر ،معلومات کے تبادلے اور قانون کے نفاذ، نیٹ ورک سکیورٹی کی صلاحیت کی تعمیر نیز انڈونیشیا کے انناس کی چین میں  برآمدسمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

 صدر جوکو ویدودو نے صدر شی جن پھنگ کو جی 20 بالی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا آنے کی دعوت دی۔چینی صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اجلاس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔