بیجنگ ہیومن رائٹس فورم2022 کا افتتاح

2022/07/26 17:37:33
شیئر:

چھبیس جولائی کو بیجنگ میں " بیجنگ ہیومن رائٹس فورم2022" کا آغاز ہوا۔ چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس سٹڈیز اور چائنا ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس فورم کا موضوع ہے"عدل ،انصاف، معقولیت اور اشتراک: انسانی حقوق کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہاتھوں کو ملائیں"۔تقریباً ستر  ممالک اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں کے اعلی اہلکاروں، ماہرین، اسکالرز اور چین میں متعین سفارتکاروں  سمیت تقریباً دو سو شخصیات نے فورم میں شرکت کی۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے نائب چیئرمین اور چائنا ہیومن رائٹس ریسرچ ایسوسی ایشن کے صدر بائیما چیلن نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے اب تک 1.4 بلین سے زائد چینی باشندوں کے احساس حصول، خوشی اور سلامتی  میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت تمام ممالک کو انسانی حقوق کی ترقی پر اتفاق رائے کرنا چاہیے، لوگوں کی فلاح و بہبود اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو بہتر بنانا چاہیے۔ انسانی حقوق کی ترقی بنی نوع انسان کا مشترکہ مقصد ہے اور دنیا کے تمام ممالک کو ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے اور مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔