پاکستان میں چینی سفارتخانے کے توسط سے ، پاک چین دوستی کی تنظیم،
فرینڈز آف چائنا فورم نے حال ہی میں ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے شہر قلعہ
سیف اللہ میں سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں میں چینی امداد ی سازو سازمان تقسیم
کی۔
فرینڈز آف چائنا فورم کے چیئرمین نے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ
چینی سفارت خانے کے توسط سے بلوچستان میں آفت زدگان کے لیے عطیہ کیے گئِے امدادی
سامان میں کھانے کے تقریباً 1000 پیکج شامل ہیں جو 800 سے زیادہ آفت زدہ لوگوں
کی ہنگامی خوراک کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امدادی سامان میں 300
چھوٹے سولر جنریٹر بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستانی عوام کو سب سے
زیادہ مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو چین ہمیشہ مدد کے لیے پیش پیش رہتا ہے، اور غیر
متزلزل طور پر پاکستانی عوام کی حمایت کرتا ہے۔ چین نے ایک بار پھر اپنے عمل سے پاک
چین دوستی ثابت کر دی ہے۔