چینی سفارتکار لی جون حوا اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل مقرر

2022/07/26 16:23:24
شیئر:

پچیس جولائی  کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اعلان کیا کہ چینی سفارتکار لی جون حوا کو اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے امور معیشت و معاشرت مقرر کر دیا گیا ہے۔
 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کے ترجمان کے دفتر سے جاری کیے گئے  بیان کے مطابق ،لی جون حوا کثیرالجہت معاشی و معاشرتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وژن پیش کریں گے اور وہ پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کو عمل میں لانے کے لیے مختلف فرقوں کے ساتھ  کوشش جاری رکھیں گے۔ 
لی جون حوا سن 1985 میں چین کی وزارت خارجہ میں شامل ہوئے تھَے اور اس وقت وہ اٹلی  اور سان مارینو میں متعین چینی سفیر ہیں۔