چین ، شنگھائی تعاون تنظیم کے مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار ہے

2022/07/26 16:35:21
شیئر:

26 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان چاؤ لی جیان نے اعلان کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس 28 سے 29 جولائی تک ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوگا۔ تمام فریق بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں ایس سی او تعاون جیسے امور پر بات چیت کریں گے۔

چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین یکجہتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے، "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیاری مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے اور ایک مزید قریبی شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔