کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس سے متعلق سیمینار سے چینی صدر کا خطاب

2022/07/27 19:50:41
شیئر:

صوبائی اور وزارتی سطح کے سرکردہ کیڈرز کا " کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کا استقبال کرنے " سے متعلق سیمینار26 اور 27 جولائی کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔  چینی صدر شی جن پھنگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمہ

جہت انداز میں جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کے نئے سفر میں پوری پارٹی کو چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ ، نظریے، نظام اور ثقافت میں خود اعتمادی کو مضبوط کرنا چاہیے اور چینی قوم کے عظیم نشاۃثانیہ کے تاریخی عمل کو ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں چین کی ترقی کی تقدیر کو مضبوطی سے اپنے ہاتھوں سے سنبھالنا چاہیے۔