سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سےموجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ اجلاس

2022/07/28 18:30:59
شیئر:

28 جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نےموجودہ اقتصادی صورتحال کے تجزیے و تحقیق اور سال کی دوسری ششماہی میں اقتصادی کام کی ترتیب سازی کے لیے اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں انیسویں مرکزی کمیٹی کی جانچ کے نویں دور کی جامع رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ رواں سال شدید پیچیدہ بین الاقوامی ماحول ، ملکی اصلاحات، ترقی اور استحکام جیسےمشکل امور کا سامنا کرتے ہوئے،چین  نے انسداد وبا اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے مربوط کیا ہے اور سماجی ترقی میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ پورے ملک نے ان تھک جدوجہد کی ہے اور نتائج قابلِ تحسین ہیں ۔ تاہم موجودہ اقتصادی آپریشن کو کچھ نمایاں تضادات اور مسائل کا سامنا ہے،اس صورتحال میں اسٹریٹجک عزم کو برقرار رکھنے اور اپنے کام کو احسن انداز میں مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔