امریکہ، انسانی حقوق کی آڑ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے،پیپلز ڈیلی

2022/07/28 15:16:03
شیئر:

چینی اخبار پیپلز ڈیلی کے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک تبصرے میں کہا گیاہے کہ امریکہ نے نام نہاد "جبری مشقت " کی آڑ میں سنکیانگ کے عوام کے حقِ روزگار کو چھین لیا ہے جو غربت کے خاتمے میں چینی حکومت کی حاصل کردہ کامیابیوں کوپامال کرنے اور سنکیانگ کے عوام کے حق بقا اور ترقی کو برباد کرنے کے مترادف ہے ۔
سنکیانگ کی ویغور قومیت میں ایک کہاوت ہے کہ "اجناس بارش کی وجہ سے سرسبز ہوتے ہیں اور عوام محنت کی بدولت خوشحال ہو تے ہیں۔" اس سے مراد ہے کہ  محنت، بقا کی بنیاد ،ترقی اور خوشحال کا منبع بھی ہے اور روزگار کا حق بھی عوام کا ایک بنیادی حق  ہے۔حقائق سے ثابت ہوا ہے کہ چین کی جانب سے "جبری مشقت " کی بجائے امریکہ میں "جبری بے روزگاری "اور "جبری غربت تک واپسی " کا عمل ہو رہا ہے۔امریکہ کا " انسانی حقوق کے تحفظ" کا نعرہ ،محض ایک بہانہ ہے جو خواہ کتنا ہی اعلی کیوں نہ نظر آرہا ہو  مگر در حقیقت ،انسانی حقوق کی آڑ میں امریکہ ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔