چین-کرغزستان-ازبکستان "روڈ-ریل کمبائنڈ ٹرانسپورٹ" بین الاقوامی مال بردار ٹرین کو باضابطہ طور پر روانہ کر دیا گیا

2022/07/28 09:31:26
شیئر:

28 تاریخ کو  204 ٹن کپڑے، سوتی دھاگے اور دیگر سامان سے بھری چین-کرغزستان-ازبکستان "روڈ-ریل کمبائنڈ ٹرانسپورٹ" بین الاقوامی مال بردار ٹرین  ارومچی انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ ایریا سے روانہ کی گئی۔ یہ ٹرین   ریل کے ذریعے کاشغر ریلوے سٹیشن پر پہنچتی ہے، اور پھر سڑک کے ذریعے ازبکستان پورٹ سے نکلتی ہے، اور آخر کار ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچتی ہے۔
یہ کنٹینر  ٹرین "ریل روڈ" کے بین الاقوامی ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ موڈ کو اپناتی ہے جس  نے چین-یورپ (وسطی ایشیا) ٹرین کے نئے ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ چینل میں ایک نئی پیش رفت حاصل کی ہے۔  یہ طریقہ کار ریلوے اور سڑک کی نقل و حمل کے فوائد کو مؤثر طریقے سے یکجا کرتا ہے، نقل و حمل کے وقت کو بہت بہتر بناتا ہے، اور روایتی بین الاقوامی ریلوے نقل و حمل کے مقابلے میں 3 سے 5 دن کم وقت لیتا ہے، جو چین  اور وسطی ایشیا کے درمیان کاروباری تبادلے کے لیے ایک زیادہ آسان اور موثر ذریعہ فراہم کرتا ہے۔