سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" سراسر جھوٹ ہے---مصری کالم نویس کمال جبالہ

2022/07/28 15:41:13
شیئر:

مصر کے سرکاری اخبار "الاہرام"  کے کالم نگار کمال جبالہ نے قاہرہ میں چینی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کچھ مغربی ممالک کی جانب سے سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" اور "نسل کشی" کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں ۔ یہ چین کی ترقی کو روکنے کی کوشش میں چینی حکومت اور چینی عوام کے خلاف بدنیتی پر مبنی بہتان ہیں۔
کمال جبالہ  نے نشاندہی کی کہ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی معیشت میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور غربت میں کمی، انسداد دہشت گردی اور دیگر شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لوگ مکمل مذہبی آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں اور روایتی ثقافت کابہترین انداز میں  تحفظ کیا جا رہا ہے ۔