سنکیانگ سے متعلق جعلی اطلاعات پر مبنی رپورٹ کے اجرا کو مسترد کیا جاناچاہیئے ،چین کی وزارت خارجہ

2022/07/28 16:57:43
شیئر:

اٹھائیس جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس پر ترجمان چاؤ لی جیان نے کہاکہ حال ہی میں تقریباً ایک ہزار چینی و بین الاقوامی این جی اوز اور سنکیانگ کی سماجی تنظیموں نے اقوا م متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ،مشیل بیجلیٹ کے نام مشترکہ خط ارسال کیا اور ان سے اپیل کی کہ انہوں نے اپنے دورہ  سنکیانگ کے دوران جن حقائق کا مشاہدہ کیا وہ انہیں غیرجانب داری کے ساتھ  عالمی برادری کے سامنے پیش کریں۔چاؤ لی جیان نے کہا کہ سنکیانگ سے متعلق نام نہاد رپورٹ ،  امریکہ سمیت چند مغربی ممالک کا محض ایک تماشا ہےاس لیےجعلی اطلاعات پر مبنی رپورٹ کے اجرا کو مسترد کیا جانا چاہیئے۔