2022 آرسی ای پی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا اعلیٰ سطحی فورم چھنگ ڈاؤ میں شروع ہوا

2022/07/28 10:32:54
شیئر:

28 جولائی کو، 2022 آر سی ای پی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا اعلیٰ سطحی فورم چین کے ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ میں شروع ہوا۔
"نئے مواقع، نئے نمونے، اور نئے سفر " کے موضوع کے ساتھ یہ فورم آن لائن اور آف لائن طریقوں  سے منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں آر سی ای پی کے نفاذ اور مقبولیت  اور تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو گہرا کرنے، مضبوط بنانے اور صنعتی چین اور  سپلائی چین کنکشن جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا .  آر سی ای پی کے رکن ممالک کے متعلقہ سرکاری محکموں کے حکام، چین میں سفارتی اہلکاروں، تجارت کو فروغ دینے والی ایجنسیوں اور کاروباری انجمنوں کے نمائندوں، ماہرین اور اسکالرز اور کاروباری نمائندوں سمیت تقریباً 300 افراد نے اس فورم میں شرکت کی۔
فورم میں "علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے اعلیٰ معیار کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے قومی تجارتی فروغ کے نظام کے عمل سے متعلق اعلامیہ" جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ، فورم نے 2022 کے لیے ایک معاون نمائش اور تبادلہ اجلاس بھی منعقد کیا۔ اقتصادی اور تجارتی تعاون پر فورم میں 10 ممالک اور انٹرپرائزز کے 60 سے زیادہ ادارے شریک ہوئے۔