چین کے انسانی حقوق کے تصور پر معقول نقطہ نظر سے بات کرنا بہت عملی اہمیت کا حامل ہے،وزارت خارجہ

2022/07/28 09:23:12
شیئر:

وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے 27 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں "بیجنگ ہیومن رائٹس فورم 2022" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم چین کے انسانی حقوق کے تصورات کو منصفانہ، انصاف، عقلیت اور جامعیت کے نقطہ نظر سے زیر بحث لاتا ہے جو بڑی  اہمیت کا حامل ہے۔
 چاؤ  لی جیان  نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ عوام پر مبنی انسانی حقوق کے تصور پر عمل کیا ہے اور ترقی میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی قیادت میں، چین کے 770 ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے، اقوام متحدہ کا 2030 کا پائیدار ترقی کا ایجنڈا مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا گیا ہے، اور ایک معتدل خوشحال معاشرہ تشکیل دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ چین میں  دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی، سماجی تحفظ اور طبی نظام کو تیار اور بہتر کیا گیا ہے۔یہ لوگوں کے ترقی کے حق کی ضمانت دیتا ہے، جو کہ دنیا میں انسانی حقوق کے لیے ایک اہم کردار ہے اور یہ  انصاف، معقولیت اور جامعیت کے بہترین  تصور کی ترجمانی کرتا ہے۔