قدیم دریائے یونگ دینگ کا نیا جوش

2022/07/28 14:09:21
شیئر:

دریائے یونگ دینگ شمالی چین کا ایک اہم دریا ہے جس کی کل لمبائی 747 کلومیٹر ہے اور آبپاشی کا رقبہ 47,000 مربع کلومیٹر ہے۔
بیجنگ میں اس دریا کی طوالت 170 کلومیٹر سے زائد ہے اور اسے بیجنگ کا "مادر دریا" کہا جاتا ہے۔  آبی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کئے جانے والے جامع اقدامات کی وجہ سےدریائے یونگ دینگ  کے پانی کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دریا کے طاس میں شجرکاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور علاقائی قدرتی ماحول کو مؤثر طریقے سے بہتر کیا گیا ہے۔ آج، بیجنگ سرمائی اولمپکس کے مقام، نیا شوگانگ پل، اور یونگ دینگ  بلڈنگ جیسے نئے نشانات  دریائے یونگ دینگ کے کنارے پر اپنی شان دکھا رہےہیں۔ ان نئی علامات نے  بیجنگ کی خوبصورتی کو مزید بڑھادیا ہے۔ قدیم دریائے یونگ دینگ اب زیادہ جوان اور زیادہ پرجوش ہو چکا ہے اور زمین پر زندگی کو پروان چڑھا رہا ہے۔