امریکہ میں رواں سال، پچیس ہزار سے زائد افراد گن وائلنس سے ہلاک ہو چکے ہیں

2022/07/28 15:21:12
شیئر:

امریکی گن وائلنس آرکائیوز کی ویب سائٹ کے مطابق 27 جولائی تک امریکہ میں بڑے پیمانے پر گن وائلنس کے 371 واقعات ہوئے ہیں اور کل 25,288 افراد  ہلاک ہوئے ہیں۔کافی عرصہ ہو چکا مگر گن وائلنس پر  قابو پانا مشکل ہے اور امریکی عوام اس معاملے پرمایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایک امریکی سروے کے مطابق  تقریباً 67 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ گن وائلنس جیسے سماجی مسائل کی موجودگی میں ان کی زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئے گی۔