2022 "چائنا آٹوموبائل لو کاربن ایکشن پلان" کا اجرا

2022/07/28 09:20:55
شیئر:

27 تاریخ کو، چائنا آٹو موٹیو ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر نے 2022 "چائنا آٹو موبائل لو کاربن ایکشن پلان" کی تحقیقی رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ میں چین میں فروخت ہونے والی مسافر کاروں اور کمرشل گاڑیوں کے کاربن اخراج کا  معائنہ کیا گیا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین  کی آٹو انڈسٹری کا کل لائف سائیکل کاربن اخراج 1.2 بلین ٹن تک پہنچ گیا ہے، جس میں مسافر کاروں کا حصہ تقریباً 58 فیصد ہے۔ روایتی پٹرول گاڑیوں کے مقابلے میں، خالص الیکٹرک گاڑیوں کا کاربن اخراج  43.4 فیصد کم  ہوتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق 2060 تک، کل لائف سائیکل میں خالص برقی گاڑیوں کا کاربن اخراج 23 گرام فی کلومیٹر تک پہنچ سکتا ہے، یوں کاربن کے اخراج میں کمی کی بڑی گنجائش متوقع  ہے۔