افغانستان سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس حال ہی میں ازبکستان کے
دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوئی۔افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر
خان متقی نے کانفرنس میں افغان حکومت کے وفد کے ساتھ شرکت کی۔ سی جی ٹی این کے ساتھ
ایک خصوصی انٹرویو میں، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ متقی نے اجلاس میں
کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول کی مکمل ضمانت دی
گئی ہے۔