ایس سی اوکے مزید قریبی ہم نصیب معاشرےکی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا،وانگ ای

2022/07/29 20:10:18
شیئر:

انتیس جولائی کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ وانگ ای نے کہا کہ "شنگھائی سپرٹ" کو آگے بڑھایا جائے گا، ایک دوسرے کی مدد اور حمایت کی جائے گی اورایس سی اوکے مزید قریبی ہم نصیب معاشرےکی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔اس حوالے سے وانگ ای نے چین کی جانب سے پانچ تجاویز پیش کیں۔
پہلی، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کیا جائے گا۔ دوسری، خطے میں سلامتی کو مضبوط بنایا جائے گا۔ تیسری، پائیدار ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ چوتھی، کثیرطرفہ پسندی پر قائم رہا جائے گا اور پانچویں ، رکنیت میں توسیع کے عمل کو ٹھوس اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔