جنوری سے جون 2022 تک چین 723.31 بلین یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر چکا ہے،وزارت تجارت

2022/07/29 10:47:04
شیئر:

وزارت تجارت کی ویب سائٹ کے مطابق، جنوری سے جون 2022 تک، چین میں غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال 723.31 بلین یوآن تھا، جس میں سال بہ سال 17.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق  سروس انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال 537.13 بلین یوآن تھا، جس میں سال بہ سال 9.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ہائی ٹیک انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں 33.6 فیصد اضافہ ہوا، جس میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں 31.1 فیصد اور ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں 34.4 فیصد اضافہ ہوا۔
سرمایہ کاری کے ذرائع کے لحاظ سے، جنوبی کوریا، امریکہ اور جرمنی سے چین میں حقیقی سرمایہ کاری میں بالترتیب 37.2 فیصد، 26.1 فیصد اور 13.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔