کابل میں افغانستان کے زلزلے سے متعلق چینی اداروں کی امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد

2022/07/29 10:32:32
شیئر:

اٹھائیس تاریخ کو چائنا میٹالرجیکل گروپ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زلزلے سے متعلق امدادی سامان کے عطیہ کی تقریب منعقد کی۔افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو، افغانستان کی عبوری حکومت کے معدنیات اور پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر مولوی شہاب الدین دلاور ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور انسانی ہمدردی کے نائب وزیر شریف الدین مسلم نے   تقریب میں شرکت کی.

مولوی شہاب الدین دلاور نے چین کی حکومت اور چائنا میٹالرجیکل گروپ کا مشکل وقت میں فوری ردعمل کرنے اور فراخدلانہ مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ  افغان عوام نے حال ہی میں بہت نقصان اٹھایا ہے لیکن عالمی برادری کی بے لوث مدد اور متعلقہ محکموں کی ٹھوس کوششوں سے سب کچھ مثبت سمت میں ترقی کر رہا ہے، مجھے یقین ہے کہ افغان عوام جلد ہی اس مصیبت سے نجات حاصل کر لیں گے۔

شریف الدین مسلم نے افغانستان میں زلزلے کے فوری بعد بڑی مقدار میں امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ  ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی وزارت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ  تمام سامان متاثرین  میں مناسب طریقے سے تقسیم کیا جائے۔