شی جن پھنگ کا سی پی سی اور عالمی مارکسسٹ سیاسی جماعتوں کے فورم کے نام مبارکباد کا خط

2022/07/29 10:34:56
شیئر:

اٹھائیس  جولائی کو  کمیو نسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،چینی صدر شی جن پھنگ نے سی پی سی اور عالمی مارکسسٹ سیاسی جماعتوں کے فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا۔جناب شی نے نشاندہی کی کہ مارکسزم ایک مسلسل ترقی پذیر اور کھلا نظریہ ہے، صرف لوکلائزیشن  سے ہی  اس  کی جڑ مضبوط ہو سکتی  ہے، اور جدیدیت سے  ہی  وہ جاندار ہو سکتا ہے۔ مختلف ممالک میں مارکسسٹ پارٹیوں کی سخت تلاش اور مشترکہ کوششوں کی بدولت، 21ویں صدی میں مارکسزم مسلسل  ترقی کر رہا ہے ۔ جناب شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کی مخصوص حقیقت اور شاندار روایتی چینی ثقافت کے ساتھ جوڑنے پر زور دیتی ہے، چین میں مارکسزم کی جدید کاری کو مسلسل فروغ دینے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے راستے پر غیرمتزلزل طور پر آگے بڑھنے پر زور دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ۔ مارکسسٹ سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ مارکسزم کی لوکلائزیشن کرنے کی مزید کوشش کریں گی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا مختلف ممالک میں مارکسسٹ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مارکسزم کے نظریہ کی ترقی   پر تیار ہے۔
واضح رہےکہ موجودہ فورم کی میزبانی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی رابطہ کے شعبے نے کی ہے۔ ستر سے زائد  ممالک  کی  100 سے زیادہ مارکسسٹ سیاسی جماعتوں، بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں اور سیاسی تنظیموں کے 300 سے زائد نمائندوں نے فورم  میں شرکت کی۔