چین ایشیا پیسفک ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ،وزارت خارجہ

2022/07/29 18:36:37
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 29 تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایشیا پیسیفک خطہ چین اور علاقائی ممالک کا مشترکہ گھر ہے۔ چین ہمیشہ کھلی علاقائیت کے تصور پر کاربند رہا ہے اور ایشیا پیسفک ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس وقت  جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کی تعمیر کا کام جاری ہے اور پاکستان میں کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین نے افغانستان اور سری لنکا  کو امداد کی نئی کھیپ بھی پہنچائی ہے۔ اس حوالے سےچاؤ لی جیان نے کہا کہ جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے اور کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، چین اور متعلقہ ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کے اہم منصوبے ہیں اور  مقامی معیشت اور معاشرے کی ترقی کو تیزی سے فروغ دیں گے۔