برطانوی یونیورسٹی کا سنکیانگ میں انسانی حقوق کےنام نہاد مسئلے کو بڑھاوا دینے کا معاملہ ،چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

2022/07/29 18:34:24
شیئر:

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں برطانیہ کی شیفیلڈ ہالام یونیورسٹی کے ہیلینا کینیڈی سینٹر نے سنکیانگ کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں سنکیانگ میں انسانی حقوق کےنام نہاد مسئلے کو ایک بار پھر بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 29 تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ ماہرین تعلیم کے پردے میں چین مخالف قوتوں کے ہراول دستے کے طور پر کام کرنا قابل نفرت ہے۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ  اس یونیورسٹی کے متعلقہ ادارے اور مرکز نے بارہا سنکیانگ سے متعلق جعلی رپورٹس جاری کیں اور ایسی رپورٹس میں حصہ لینے والوں کو متعلقہ امریکی ایجنسییز سے بڑی مقدار میں فنڈز ملنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ان میں سے کچھ کے دہشت گرد تنظیموں سے  تعلقات بھی ہیں۔