وانگ ای کی افغان مسئلے پر چین کے موقف کی وضاحت

2022/07/29 20:05:22
شیئر:

29 جولائی کو چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی اور افغان مسئلے پر چین کےموقف کو واضح کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ ایس سی او کو بات چیت کے ذریعے افغانستان میں گورننس کے استحکام ،عوام کی زندگی بہتر بنانے، معیشت کی بحالی اور دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے کے لیے مدد جاری رکھنی چاہیئے۔
اسی دوران انہوں نے چین کے سنکیانگ سے متعلق جعلی اطلاعات کی تردید بھی کی اور کہا کہ ماضی میں ایس سی او کے کئی رکن ممالک بیرونی قوتوں کی مداخلت سے بری طرح متاثر ہوئے تھے ،ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیئے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی مخالفت کرنی چاہیئے۔