چینی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات

2022/07/29 15:39:58
شیئر:

28 جولائی کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان اسٹریٹجک رابطے کو بروقت  مضبوط بنانے سے، چین اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیادی صورتحال واضح کرنے میں مدد ملے گی، چین روس تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کو فروغ ملے گا اور حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور اس پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے بین الاقوامی نظام کی ترقی کو منصفانہ اور درست سمت میں فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین ،روس سمیت تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر  شنگھائی تعاون تنظیم کو بین الاقوامی عدل و انصاف  کے دفاع کے لیے ریڑھ کی ہڈی بنانے، علاقائی اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کا ایک مستحکم عنصر اور وبا کے بعدبحالی کو فروغ دینے کی اہم قوت بنانے پر تیار ہے۔

فریقین کا ماننا ہے کہ خوراک اور توانائی کی پیداوار کرنے والے اوراس کو استعمال کرنے والے بڑے ممالک ایس سی او کے رکن ہیں اور متعلقہ ممالک کو عالمی خوراک اور توانائی کے تحفظ  کے لیے مل کر تعمیری کردار ادا کرنا چاہیئِے۔فریقین نےبیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان رابطے کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغان مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں طویل مدتی استحکام کے لیے روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔