چینی صدر کی پولینڈ کے صدر سے ٹیلی فونک با ت چیت

2022/07/29 19:41:12
شیئر:

29 جولائی  کوچینی صدر شی جن پھنگ نے  پولینڈ کے صدراینڈریز ڈوڈا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے صدر اینڈریز کے ساتھ گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ چین ،پولینڈ کے ساتھ روایتی دوستی کی قدر کرتا ہے، پولینڈ کو یورپ میں تعاون کے ایک ترجیحی ساتھی کے طور پر دیکھتا ہے اور چین-پولینڈ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے تیار ہے۔دونوں ممالک کو پالیسی روابط مضبوط کرنے چاہئیں ،"دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے، عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے ، سبز ترقی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولینڈ چین-یورپ تعلقات کی ترقی کی مثبت حمایت کرے گا اور چین-یورپ تعلقات کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
ڈوڈا نے کہا کہ پولینڈ چین کی بین الاقوامی حیثیت اور کردار نیز  چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ  کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پولینڈ وسطی و مشرقی یورپی ممالک اور چین کے تعاون نیز یورپ- چین تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے  مثبت کردار ادا کرے گا۔
دونوں سربراہان مملکت نے یوکرین کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔