نئے دور میں فوج کو مضبوط بنانے سے متعلق صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات

2022/07/29 16:01:55
شیئر:

یکم اگست کو چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ ہے اس حوالے سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ستائیس جولائی کو چینی عوامی انقلاب کے ملٹری میوزیم میں "نئے عہد میں قومی دفاع اور افواج کی تعمیراتی نتائج کی نمائش" کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن نے چینی خواب اور فوج کو مضبوط بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے، جس سے پوری فوج کو ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہےاور قومی دفاع اور فوجی تعمیر میں تاریخی اور عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پانچ سال بعد چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے سو برس مکمل ہو جائیں گے ۔نئے دور میں فوج کو مضبوط بنانے کے پارٹی نظریے کو عملی جامہ پہنانے، نئے دور کے لیے ملٹری اسٹریٹجک پالیسی کو نافذ کرنے کے لیےسخت محنت جاری رکھنے کی ضرورت ہےتاکہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے لیے اسٹریٹجک مدد فراہم کی جائے۔