چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا دورہ ازبکستان

2022/07/29 10:27:57
شیئر:

اٹھائیس جولائی  کو چینی  وزیر خارجہ وانگ ای  نے دعوت پر ازبکستان کے دورے کے دوران صحافیوں کو انٹرویو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے اس دورے کے دوران دونوں فریقوں نے چین ازبکستان تعلقات کو ایک نئی سطح پر لانے ، نئے اہداف کے تعین اور نئے امکانات کو تلاش کرنےکے بارے میں تفصیلی  بات چیت کی اور اتفاق رائے کیا    کہ  دونوں فریق چین-ازبکستان  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔دونوں فریقین نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ازبکستان نے ان دو اہم اقدامات کی حمایت کی ہے ۔ دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں اضافے کے بارے میں تفصیلی بات کی ،انہوں نے 10 بلین امریکی ڈالر کے سالانہ تجارتی حجم کو جلد از جلد حاصل کرنے پر اتفاق کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ ، چین کرغزستان-از بکستان ریلوے کی تعمیر کے منصوبے کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ۔ اس کے علاوہ ،دونوں ممالک نے غربت کے خاتمے  اور طبی شعبے میں تعاون کو  مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔