شی جن پھنگ کا وانواتو کے نئے صدر نک نک ووروبالاوو کے نام تہنیتی پیغام

2022/07/29 19:03:04
شیئر:

انتیس جولائی کوچینی صدر شی جن پھنگ نے  نک نک ووروبالاوو کو  جمہوریہ وانواتو کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر  مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ 
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ وانواتو ، جزائر بحرالکاہل کے علاقے میں چین کا اچھا شراکت دار اور برادردوست ملک ہے۔
چین اور وانواتو کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری روز بروز مضبوط  ہوتی جا رہی ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، یہ ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی احترام، یکجہتی اور تعاون کی مثال ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ اس سال چین اور وانواتو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ،وہ  چین-وانواتو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتےہیں اور چین-وانواتو تعلقات کے وسیع تر مستقبل کو وسعت دینے اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے صدر ووروبالاوو کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔