ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے ثقافتی آثار کو نئی زندگی دی ہے

2022/07/29 10:44:27
شیئر:

اس وقت، زیادہ سے زیادہ چینی عجائب گھر ڈیجیٹل طریقے کا استعمال کرتےہوئے ثقافتی آثار کو دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے لیے مختصر ویڈیوز اور لائیو نشریات سمیت دیگر نیو میڈیا پلیٹ فارم استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ روایتی چینی ثقافت  کو  نیو میڈیا کے ذریعے نئی زندگی ملی ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق، 2021 میں، چین میں رجسٹرڈ عجائب گھروں کی کل تعداد 6183 تھی ، ان عجائب گھروں میں 36000  سے زائد نمائشیں منعقد کی  گئیں، ان عجائب گھروں کا دورہ کرنے والے افراد کی تعداد 779 ملین سے زائد رہی ۔ نیو میڈیا نے عجائب گھروں میں موجود آثار کو وقت اور جگہ کی قید سے آزاد کردیا  ہے۔  یہ چین کی کہانی دنیا کو سنانے اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کا یہ ایک اہم ذریعہ بن گئے ہیں۔