بیجنگ میں گلوبل فیوچر ٹیکنالوجی انوویشن کوآپریشن کانفرنس کا انعقاد

2022/07/30 17:21:01
شیئر:

انتیس تاریخ کو  گلوبل فیوچر ٹیکنالوجی انوویشن کوآپریشن کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا موضوع رہا"ٹیکنالوجی مستقبل کو طاقتور بناتی ہے، جدت ترقی کی جانب لے جاتی ہے"۔ تیس سے زائد ممالک اور علاقوں کے سائنس و ٹیکنالوجی ماہرین، کاروباری اداروں کے نمائندوں سمیت 260 سے زائد افراد نے کانفرنس میں شرکت کی۔ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ چین میں گلوبل فیوچر ٹیکنالوجی انوویشن کوآپریشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔یہ اہم سرگرمی آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں منعقد ہوئی۔ شرکاء نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے انقلاب کا نیا دور اور صنعتی تبدیلی تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ مختلف ممالک کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں کھلے پن اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے اور تکنیکی اختراع کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنا چاہیئے۔عالمی تنظیم برائے دانشورانہ املاک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل مارکو الیمان نے کہا کہ تنظیم کے جاری کردہ  گلوبل انوویشن انڈیکس 2021 میں چین بارہویں نمبر پر آچکا ہے۔ایشیا اختراع کے شعبے میں ابھر رہا ہے۔دانشورانہ املاک کے حوالے سےتقریباً 70 فیصد درخواستیں ایشیا کی جانب سے پیش کی گئی ہیں اور چین اس شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

تاحال چین  160 سے زائد ممالک اور علاقوں کے ساتھ ٹیکنالوجی تعاون کو آگے بڑھا رہا ہے۔مستقبل میں چین مزید کھلے رویے سے عالمی تکنیکی اختراع کے تعاون کو آگے بڑھائے گا۔