پاکستان آبزرو کے مطابق اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران، افغانستان کے لیے چین
کے خصوصی ایلچی یو شیاؤونگ اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے چین
پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے کے بارے
میں تبادلہ خیال کیا جس سے نہ صرف جنگ زدہ ملک کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے بلکہ
افغان معیشت کی تعمیر نو سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں تک مصنوعات کی ترسیل بھی
یقینی ہو گی۔کابل کے
دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے
پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ درحقیقت، یہ سودمند تعاون ہو گا کیونکہ علاقائی رابطے کو
یقینی بنانے کے ساتھ یہ مقامی تجارت کو فروغ دے گا۔