امریکہ میں وبائی صورتحال بدستور جاری

2022/07/30 18:16:32
شیئر:


مارکیٹ واچ کے مطابق امریکہ میں کووڈ۔19 کے یومیہ کیسز تقریباً  130,000 تک پہنچ چکے ہیں ، جو کہ فروری کے بعد سے دیکھی جانے والی بلند ترین سطح ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ اومی کرون سب ویرئینٹ BA.5 کا پھیلاؤ ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے والوں کی یومیہ تعداد  اوسطاً  43,433 ہو چکی ہے، جس میں دو ہفتوں کے دوران 12 فیصد اضافہ ہے۔ یومیہ اموات اوسطاً 10 فیصد اضافے سے 433 ہو چکی ہیں۔ جانز ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ دنیا میں کووڈ۔19 کے مصدقہ کیسز اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔