شی جن پھنگ کا چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ کے لیے اتحاد اور محنت کے فروغ پر زور

2022/07/30 19:34:20
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یونائیٹڈ فرنٹ ورک کی مرکزی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک چینی باشندوں پر زور دیا ہے کہ چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ کے لیے اتحاد اور محنت کو فروغ دیا جائے اور تمام قوتوں کو یکجا کیا جائے۔

یونائیٹڈ فرنٹ ورک کی مرکزی کانفرنس کا 29 سے 30 جولائی تک بیجنگ میں انعقاد کیا گیا تھا۔ شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور  اہم خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ رواں سال سی پی سی کی یونائیٹڈ فرنٹ پالیسی کی 100 ویں سالگرہ ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یونائیٹڈ فرنٹ نے ملک میں انقلاب، تعمیر اور اصلاحات کے مختلف تاریخی ادوار میں اہم کردار ادا کیا ہے۔عصر حاضر میں یونائیٹڈ فرنٹ کے مشن اور فرائض میں کچھ بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ دنیا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے یونائیٹڈ فرنٹ کا ارتقاء مزید اہمیت اختیار کر چکا  ہے۔ شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں، مختلف قومیتوں، مختلف طبقات، مختلف گروہوں، مختلف عقائد اور مختلف سماجی نظاموں کے تحت زندگی گزارنے والے تمام چینی باشندوں کا حقیقی معنوں میں اتحاد  ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام کو  بہتر بنانے ، پارٹی کی  قیادت  کو برقرار  رکھنے ، سیاسی قیادت کو مضبوط کرنے، نظام اور طریقہ کار کو بہتر بنانے اور کثیر الجماعتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نئے دور میں کثیر الجماعتی تعاون  مزید معیاری، منظم اور  سرگرم انداز سے آگے بڑھ سکے۔