چینی صدر شی جن پھنگ کا فلپائن میں زلزلے کے باعث تباہی پر اظہار افسوس

2022/07/30 19:35:21
شیئر:

تیس جولائی کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے فلپائن کے صدر مارکوس کے نام ایک پیغام میں فلپائن میں زلزلے کے باعث  تباہی پر افسوس اور  ہمدردی کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر صدمہ پہنچا ہے کہ فلپائن میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے  اپنی جانب سے اور چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے  گہر ی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ صدر مارکوس اور فلپائنی حکومت کی قیادت میں آفت زدہ علاقوں میں لوگ تباہی پر قابو پاتے ہوئے جلد اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر کر سکیں گے۔