شی جن پھنگ کا تربیت کی فراہمی سے مسلح افواج کو مزید مضبوط بنانے پر زور

2022/07/30 21:30:54
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے نئے دور میں قابل اہلکاروں کو تربیت کی فراہمی سےمسلح افواج کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کے نفاذ پر زو دیا ہے۔ انہوں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ اسٹڈی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایک مضبوط فوج کی تعمیر کے مقصد کو آگے بڑھانے اور ہنرمندوں کے کردار کو بہتر انداز میں ادا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔شی جن پھنگ نے اس موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے حاضر سروس اہلکاروں، فوج میں تعینات سویلین اہلکاروں اور ملیشیا اور ریزرو فورسز کے ارکان کو پی ایل اے کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد بھی دی جو یکم اگست کو منائی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2012 میں  سی پی سی کی 18ویں قومی  کانگریس کے بعد سے، فوج میں ہنر سے متعلق امور نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔آئندہ پانچ سالوں میں فوج کے لیے اہم کام پی ایل اے کے صد سالہ مقاصد کو حاصل کرنا ہے ،اس خاطر فوجی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے امور کو جامع طور پر مضبوط کیا جائے۔شی جن پھنگ نے تمام شعبہ جات میں اصلاحات اور اختراعات کے ساتھ ہنر سے متعلقہ امور میں نمایاں مسائل کو حل کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔