امریکی ماہر قانون کی چین کی سنہوا نیوز ایجنسی سے خصوصی بات چیت

2022/07/30 16:26:32
شیئر:

امریکہ پِٹسبرگ یونیورسٹی  کے قانون کے وزٹ پروفیسر ڈینیئل کوروالک نے حال ہی میں سنہوا نیوز ایجنسی کو   ایک تحریری انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں امریکہ  میں جاری کردہ نام نہاد ویغور جبری مشقت کے حوالےسے  ایکٹ ،صرف  چین کو دبانے کے لئے تیار کردہ ایک سیاسی چال ہے ۔ اس کا انسانی حقوق سے کوئی تعلق  نہیں ہے۔  اس کا اصل مقصد امریکی حکومت لا محدود  طور پر  چین کو بد نام کرنا اور چین  کی ساکھ کو نقصان پہنچاناہے ۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ چینی انسانی حقوق کی کوئی  پرواہ نہیں کرتا ہے۔ امریکہ کو خدشہ ہے کہ چین ایک معاشی اور سفارتی طاقت بن گیا ہے جس کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھتا ہو رہا ہے ۔امریکہ چین کو حریف کی حیثیت سے دیکھتا ہے ، اور  چین کو نقصان پہنچانے کے لئے انسانی حقوق کے بہانے استعمال کرتا ہے۔

کوروالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین اپنے ملک میں  پائیدار ترقی پر عمل پیرا رہا ہے ، اور  چین نے سیکڑوں لاکھوں افراد کو غربت سے نجات دلانے  میں کامیابی حاصل کی  ہے۔عالمی  برادری نے  چین کے ان قدامات کااحترام کیا ہے ۔