چینی پیپلز لبریشن آرمی کے 90 ویں یوم تاسیس کے موقع پر شی جن پھنگ کے خطاب کی اشاعت

2022/07/31 17:22:29
شیئر:

یکم اگست کو شائع ہونے والے میگزین " چھیو شی " میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر مملکت  اور  مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون "چینی پیپلز لبریشن آرمی کے  90ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب" شائع کیا جائے گا۔ 

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پیپلز آرمی کی شاندار تاریخ "خون اور قربانی" سے رقم کی گئی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  پیپلز آرمی  نے پارٹی کے جھنڈے تلے مارچ کیا، فوج کی تعیناتی اور انتظام کا جامع و کامل نظام قائم کیا  ، عوامی جنگ کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی اور اپنی منفرد شاندار روایت اور عمدہ طرز عمل کو پروان چڑھایا ہے ۔ 

مضمون میں  واضح کیا گیا ہے کہ چین ہمیشہ عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی کا معاون اور بین الاقوامی نظام کا محافظ رہا ہے۔چین کی فوج ہمیشہ عالمی امن کو برقرار رکھنے میں ایک مضبوط قوت رہی ہے۔ چینی فوج ہمیشہ کی طرح  بین الاقوامی عسکری تبادلے اور تعاون جاری رکھے گی، عالمی سلامتی کے چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دے گی،چین کی عالمی ساکھ سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو فعال طور پر پورا کرے گی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرے گی ۔