عالمی بینک کی تین مغربی افریقی ممالک میں غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے امدادی فنانسنگ کی منظوری

2022/07/31 16:08:26
شیئر:

 انتیس جولائی کو عالمی بینک نے مغربی افریقہ میں نظام خوراک کی بہتری کے منصوبے کے لیے فنانسنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی ترقیاتی  ایسوسی ایشن کی جانب سے اس منصوبے کے لیے315 ملین ڈالر کی مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔اس منصوبے سے 20 لاکھ افراد فائدہ اٹھائیں گے۔یہ منصوبہ  غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے میں چاڈ، گھانا اور سیری الیون کی حمایت کرے گا اور ان ممالک میں  نظام خوراک کی بہتری میں مدد دے گا۔ منصوبے کے اہداف میں مذکورہ تینوں ممالک میں تحفظ خوراک سے متاثرہ تقریباً پچیس فیصد آبادی کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ 
اعدادوشمار کے مطابق مغربی افریقہ میں  38.3 ملین افراد غذائی تحفظ کے خطرے کا شکار ہیں۔