امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی

2022/07/31 16:10:06
شیئر:

امریکہ کی ریاست کینٹکی  کے مشرقی  اضلاع  کو شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا سامنا ہے۔ ریاست کے گورنر اینڈی بیشیر نے 30 جولائی کو تصدیق کی کہ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو چکی ہے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا نے گورنر کے حوالے سے کہا کہ چونکہ کچھ علاقوں میں امدادی کارکن داخل نہیں ہو سکے، 10 سے زائد لوگ اب بھی لاپتہ ہیں، اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کینٹکی پاور کمپنی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 جولائی تک، ریاست میں 16,000 گھر اور کاروبار ی ادارے بدستور بجلی سے محروم ہیں ۔
بیشیر نے کینٹکی میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور انتہائی متاثرہ علاقوں میں نیشنل گارڈ کو بھیجا  گیا ہے۔گورنر نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں  چند برس لگیں گے۔کینٹکی کی پڑوسی  ریاستوں مغربی ورجینیا اور ورجینیا کے  متعدد علاقے  بھی سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں ۔
مشرقی کینٹکی کے لیے 30 جولائی تک سیلاب کی وارننگ برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ایک موسمیاتی کمپنی کے مطابق 31 جولائی کو مقامی علاقے میں مزید شدید بارش کا خدشہ ہے ۔