نیویارک میں منکی پاکس کے حوالے سے صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا اعلان

2022/07/31 16:33:38
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق تیس جولائی کو امریکی شہر نیویارک کے میئرایرک ایڈمز اور شہر کے ہیلتھ ڈائریکٹر اشون وسان کے مشترکہ بیان میں منکی پاکس کو صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال قرار دینے کا اعلان کیا گیا۔

اعلان میں کہا گیا کہ اس وقت نیویارک شہر  منکی پاکس کے پھیلاو کا مرکز ہے۔اندازے کے مطابق نیویارک شہر کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ شہریوں کو منکی پاکس سے متاثر ہونے کا ممکنہ خطرہ ہے۔نیویارک شہر وفاقی شراکت داروں کے ساتھ مل کر منکی پاکس کی وبا سے نمٹے گا۔ صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا اعلان منکی پاکس کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 29 تاریخ تک ریاست نیویارک میں منکی پاکس کے کم ازکم 1383 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 1289 کیسز کا تعلق نیویارک شہر سے ہے۔