چین کا بے دو تھری عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم مستحکم اور قابل اعتماد

2022/07/31 17:05:58
شیئر:

   
اکتیس جولائی کو چین کے بے دو تھری عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کی تکمیل کی دوسری سالگرہ ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے بے دو تھری سسٹم مستحکم طور پر کام کر رہا ہے اور دنیا بھر کے 120 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 100 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ حال ہی میں، بے دو نیویگیشن سسٹم کی عالمی سروس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ نیویگیشن سروس مزید محفوظ، مستحکم اور قابل اعتماد  رہے، انتظامی ٹیم  بے دوسیٹلائٹ سسٹم کے لیے آن آربٹ سافٹ ویئر اپ گریڈ  کر رہی ہے ۔
بے دو تھری عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کے مدار میں کل 45 سروس سیٹلائٹس ہیں۔ سافٹ ویئر اپ گریڈ کا بنیادی مقصد بے دوسسٹم کے "حادثاتی فیلیور" کو مزید کم کرنا اور مدار میں سیٹلائٹس کے مستحکم آپریشن کی کارکردگی اور غیر معمولی ہینڈلنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ تاحال، اپ گریڈ کا کام با آسانی جاری ہے، اور پورے سافٹ ویئر کو  آئندہ تقریباً تین ماہ میں مکمل طور پر اپ گریڈ  کر لیا جائے گا۔
فی الحال، بے دو تھری عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن نے ایشیا، مشرقی یورپ اور افریقہ کے ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور بے دو  پراڈکٹس دنیا کے نصف سے زائد ممالک اور خطوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔